دورۂ زمبابوے میں کپتانی کی آفر ہوئی تو قبول کرلوں گا، شعیب ملک

منگل 15 ستمبر 2015 22:52

دورۂ زمبابوے میں کپتانی کی آفر ہوئی تو قبول کرلوں گا، شعیب ملک

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء ) سیالکوٹ ریجن کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دورۂ زمبابوے کے لئے بورڈ نے کپتانی کی پیشکش کی تو وہ انکار نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بلاول بھٹی اور اوسامہ میر کے اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے، انہوں نے کہا کہ فائنل کے لئے کراچی کی ٹیم فیورٹ ہے لیکن پشاور کے کھلاڑی اپ سیٹ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

شعیب ملک دورہ زمبابوے میں کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اب تک ان سے کوئی بات نہیں کی اگر قیادت کی آفر کی گئی تو وہ انکار نہیں کریں گے ۔ پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا نے تو شعیب ملک کو یو ایس اوپن جیت کر تحفہ دیا لیکن شعیب ملک نیشنل ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔