چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا وفاقی وزراء کی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار
وفاقی وزراء کی غیر حاضری نا قابل برداشت ، ایوان میں دو سے تین روز کیلئے داخل ہونے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں ، چیئرمین سینیٹ چیئرمین سینیٹ کا سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم
منگل 15 ستمبر 2015 22:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وفاقی وزراء کی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ وفاقی وزراء کی غیر حاضری برداشت نہیں کرونگا ۔ ایوان میں دو سے تین روز کیلئے داخل ہونے پر پابندی عائد کر سکتے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا ۔
منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں قومی مالیاتی کمیشن پر عملدرآمد کی نگرانی پر دو سالہ مانیٹرنگ رپورٹ اور منظور شدہ تحریک التواء پر بحث کے آغاز کیلئے سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ وہ بحث کا آغاز نہیں کرینگے وزیر مملکت شیخ آفتاب قابل احترام ہیں لیکن یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ کو یہاں ہونا چاہئے تھا اس موقع پر سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ ایوان میں اہم معاملات اٹھائے جائیں گے شیخ صاحب جواب نہیں دے سکتے ۔
چیئرمین سینیٹ رولنگ دیں اور وفاقی وزیر خزانہ کو پابند کریں کہ وہ ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ این ایف سی کا مسئلہ سنگین ہے ابھی نیا ایوارڈ آیا نہیں گزشتہ ایوارڈ کو ہی ایک سال کیلئے مزید بڑھا دیا گیا ہے حکومت اگر کسی وزیر کو کوئی کام سونپے تو میں اس پر رولنگ نہیں دے سکتا اس پر انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ نے 20 ویں گریڈ کے افسر کو یہاں بٹھایا ہے جبکہ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت نے اپنا کوئی نمائندہ یہاں نہیں بٹھایا انہوں نے ہدایت کی کہ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا جائے بعد ازاں انہوں نے سینیٹر مختار احمد دھامرا کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر کی عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ وہ پہلے ہی تین رولنگ دے چکے ہیں یہ چوتھا اور آخری موقع ہے اگر وزراء نہ آئے تو میں انکی ایوان میں آنے پر دو سے تین روز کیلئے پابندی لگا سکتا ہوں ۔ آئندہ وزراء کی غیر حاضر ی برداشت نہیں کرونگا ۔اس سے قبل انہوں نے وزارت مذہبی امور کے وفاقی وزیر سے متعلق کہا کہ انہوں نے آج ایوان میں گزشتہ روز اٹھائے گئے بلوچستان سے متعلق حج کوٹہ کے سوالات کا جواب دینا تھا لیکن وہ بھی نہیں آئے جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ وہ (کل) بدھ کو ایوان میں آئیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.