بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ راولپنڈی سے مشتبہ شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 23:14

بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ راولپنڈی سے مشتبہ شخص گرفتار
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشتبہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ راولپنڈی پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص نے نیوی کی وردی زیب تن کر رکھی تھی۔ مشتبہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔