بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری وردی میں ملبوس مشتبہ شخص گرفتار

منگل 15 ستمبر 2015 23:43

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری وردی میں ملبوس مشتبہ شخص گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر۔2015ء)پولیس نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ہونے والے شخص کا نام زید احمد ہے اور اس نے نیوی کی وردی پہن رکھی تھی۔سیکورٹی اداروں نے مشتبہ شخص سے تفتیش شروع کردی ہے ۔