نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ، پشاور کے لٹل سٹارز نے کراچی بلیوز کی سٹار ٹیم کو فائنل میں شکست دیدی

منگل 15 ستمبر 2015 23:43

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ، پشاور کے لٹل سٹارز نے کراچی بلیوز کی سٹار ٹیم کو ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر۔2015ء)پشاور نے نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کراچی بلیوز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کر لیا، قومی کرکٹر محمد رضوان نے 34 گیندوں پر ناقابل شکست 58 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔منگل کو پشاور ریجن کی ٹیم نے ”سٹارز“ سے بھرپور ٹیم کراچی بلیوز کو شکست دے کر نیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی، سرفراز احمد، انور علی اور فواد عالم بھی اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے اور پشاور کی ٹیم نے 178 رنز کا ہدف 2 اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔ پشاور کی جانب سے محمد رضوان نے 58 رنز بنائے جبکہ افتخار محمد نے 57 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادان کیا۔پشاور ریجن کے ہی رفعت اللہ نے 23 گیندوں پر 43 رنز شاندار اننگز کھیلی عمران خان جونیئر ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک ہیٹرک کے ساتھ 16 وکٹیں حاصل کی۔