ہریتک روشن کی سابقہ بیوی نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا

بدھ 16 ستمبر 2015 13:47

ہریتک روشن کی سابقہ بیوی نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ہریتک روشن کی سابقہ بیوی نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا۔ 14 سال کے ایک طویل رشتے کے بعد ہریتک اور سوزین میں طلاق ہو گئی تھی، جس سے بالی ووڈ انڈسٹری کے لوگوں کے لیے ایک جھٹکا تو تھا ہی ساتھ ہی سوزین اور ہریتک کے شائقین کے لیے بھی کسی بری خبر سے کم نہ تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک اور سوزین کے درمیان طلاق کے بعد سوزین نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سوزین کی قریبی ساتھیوں کے مطابق سوزین نے ہریتک روشن ہی کے سب سے قریبی دوست ارجن رام پال سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پہلے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شاید ہریتک اور سوزین کے درمیان فاصلے سوزین اور ارجن کے درمیان بڑھتی دوستی کی وجہ سے پیدا ہوئے۔