پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد اور پشاور میں جاری قومی تربیتی پروگرام بدھ کو اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 16 ستمبر 2015 14:43

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد اور پشاور میں جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد اور پشاور میں جاری قومی تربیتی پروگرام بدھ کو اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق پہلے مرحلے میں کوچنگ اور تربیتی پروگرام اسلام آباد اور پشاور میں جاری تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 40 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے تھے جنہیں عبدالرزاق جدید تربیت دی اسی طرح پشاور میں 36 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے تھے اور انہیں کوچ مسعود جان تربیت دی دونوں شہروں میں تربیتی پروگرام بدھ کو اختتام پذیر ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپس پہلے ہی اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کوچنگ اور تربیتی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آعاز اکتوبر کے آحری ہفتے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ اور شیحو پورہ میں کرینگے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کا آعاز نومبر کے آخری ہفتے میں بہاولپور، کراچی،کوئٹہ، ملتان اور حیدرآباد میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :