پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے’5 ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 15:02

پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے’5 ہزار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے عوام کو آسانی ہونی چاہئیے، جس کے لیے وزارت داخلہ ایک ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے پاسپورٹ کے حصول میں آسانی ہو گی۔ اس سروس کی بدولت پاسپورٹ کے اجرا کے مختلف مراحل سے متعلق بھی عوام کو آگاہی ملتی رہے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ یا عام پاسپورٹ کے حصول کے لیے رشوت بھی نہیں دینی پڑے گی.

پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار کو ایک ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا. پاسپورٹ اور نادرا میں اصلاحات کی جا رہی ہیں. پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا اجرا ایک ہی جگہ سے ہو گا. وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں بہتری لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں. نادرا میں بھی غفلت برتنے اور بد عنوانی میں ملوث138 ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا ہے جبکہ ان میں سے بیشتر کو گرفتار بھی کیا گیا.

کیونکہ نادرا میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا. ان کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں موجود غیر ملکیوں کے لیے بھی ایک الگ پالیسی تشکیل دی جائے گی. 5 ہزار سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کر رہے ہیں> بغیر جواز کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا. انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دور میں نادرا کو ایک سے زائد بلین کا نقصان ہوا.

متعلقہ عنوان :