قربانی کے جانوروں سے کانگو پھیلنے کا خطرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 ستمبر 2015 21:00

قربانی کے جانوروں سے کانگو پھیلنے کا خطرہ

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے سمبڑیال میں اندرون شہر سمیت جی ٹی روڈ کنارے جگہ جگہ منڈیاں قائم ہوگئی ہیں جس سے ٹریفک کے نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے اورمہلک امراض پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سمبڑیال شہر میں پہلے ہی تجاوزات کی بھر مار ہے وہاں رہی سہی کسر بیرون شہر سے آئے بیوپاریوں نے نکال دی ہے جنہوں نے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک ،محلہ فضلپورہ ، محلہ رسول پورہ سمیت جی ٹی روڈ کے اطراف میں جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگا قائم کردی ہیں۔

جہاں پر پہلے ہی شہر میں گھنٹوں ٹریفک کے ابتر نظام کے باعث پہلے ہی ’’عذاب ‘‘ میں مبتلا رہتے ہیں ۔مقامی انتظامی کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں جن میں مبینہ طورپر بیرون شہر سے ایسے بیمار ،چیچڑ ذدہ او ر دیگر امراض میں مبتلا جانوروں سے شہریوں میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔