زندگی میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں ، اجمل

بدھ 16 ستمبر 2015 22:30

زندگی میں کبھی کسی کا دل دکھایا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں ، اجمل

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل نے اپنے چاہنے والوں اور ایسے لوگوں سے معافی کا مطالبہ کیا ہے جن کا انہوں نے کبھی دل دکھایا ہو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں 37 سالہ سعید اجمل نے بتایا کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ایسے تمام لوگوں سے معافی کے طلبگار ہیں جن کا انہوں نے جانے انجانے میں کبھی دل دکھایا ہوا ۔

یاد رہے کہ آف سپنر کو دورہ زمبابوے کے لیے ون ڈے یا ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی تھی ۔