کرکٹ مزید فوکس ہو کر کھیلنے کیلئے جلد شادی کر رہا ہوں : احمد شہزاد

جمعرات 17 ستمبر 2015 11:14

کرکٹ مزید فوکس ہو کر کھیلنے کیلئے جلد شادی کر رہا ہوں : احمد شہزاد

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17ستمبر ۔2015ء ) سیلفی ماسٹر احمد شہزاد اپنی شادی کا کارڈ بانٹنے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔ اوپنر کا کہنا ہے کہ وہ جلدی شادی اس لئے کر رہے ہیں تاکہ کرکٹ فوکس ہو کر کھیل سکیں ۔

(جاری ہے)

قومی اوپنر اور سیلفی سپیشلسٹ احمد شہزاد اب زندگی کی نئی اننگز کھیلنے جا رہے ہیں اور شادی کے کارڈ بانٹنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ احمد شہزاد کے مختصر کرکٹ کیئریئر میں کوئی سکینڈل تو نہیں آیا لیکن قومی اوپنر سمجھتے ہیں کہ اب وہ پورے فوکس سے کرکٹ کھیل سکے گے۔ احمد شہزاد کی ہونے والی اہلیہ کا نام ثناء ہے ۔ 19 ستمبر کو احمد شہزاد دلہنیا لینے جائیں گے جس کے بعد 21 تاریخ کو ولیمے کی تقریب رکھی گئی ہے جب کہ مہندی کی کوئی تقریب نہیں رکھی گئی ۔

کرکٹ مزید فوکس ہو کر کھیلنے کیلئے جلد شادی کر رہا ہوں : احمد شہزاد

متعلقہ عنوان :