سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:11

سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 24 پہلوان شرکت کر رہے ہیں جن کا انتخاب فیصل آباد میں کھیلی گئی قومی چمپئن شپ کے دوران میرٹ پر کیا گیاتھا، انہوں نے کہا کہ پہلوان روزانہ دو سیشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور امید ہے کہ پہلوان سیف گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہر کریں گے،سیف گیمز آئندہ سال جنوری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔