`پاکستان انڈیا کو بیٹھ کر ہاکی تنازع حل کرنے کا مشورہ`

جمعرات 17 ستمبر 2015 20:51

`پاکستان انڈیا کو بیٹھ کر ہاکی تنازع حل کرنے کا مشورہ`

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)اور ہاکی انڈیا(ایچ آئی) کے درمیان سے چمپیئنز لیگ کے واقعے پر جاری لفظی جنگ کو ا?پس میں بیٹھ کر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بٹرا کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی ہاکی فیڈریشن سے معاملے میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

بٹرا نے اپنے ایک بیان میں کہاتھاکہ انھیں ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر خوشی ہوگی لیکن انھیں گزشتہ سال ہندوستان میں منعقدہ چمپینز ٹرافی میں کھلاڑیوں کے رویے پر معافی مانگنی ہوگی۔انھوں نے واضح کرتے ہوئے کہاتھا کہ دوسری صورت میں ہندوستان، پاکستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گا اورنہ ہی ہاکی انڈیا لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔پی ایچ ایف کے حال ہی میں منتخب سیکرٹری شہاز سینئر نے جواب میں کہا تھا کہ باٹرا سے معافی نہیں مانگیں گے اگر انھیں کوئی مسئلہ ہے تو پی ایچ ایف کو تحریری طور پر مطلع کرے لیکن اس طرح کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے`

متعلقہ عنوان :