پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

کراچی بلوز کا مقابلہ لاہور وائٹس،راولپنڈی کا مقابلہ فاٹا سے ہو گا

جمعرات 17 ستمبر 2015 21:14

پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں ..

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار بہترین ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جن میں کراچی بلوز، لاہور وائٹس، راولپنڈی اور فاٹا شامل ہیں، اسی سلسلے میں ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے، گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں کراچی بلوز اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ سیالکوٹ جناح سٹیڈیم میں فاٹا اور راولپنڈی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 20 ستمبر کو گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا۔