نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین 2015-16 ، آرمی کی پہلی ،واپڈا کی دوسری اور پاکستان آرمی گرین کی تیسری پوزیشن

جمعہ 18 ستمبر 2015 11:18

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین 2015-16 ، آرمی کی پہلی ،واپڈا کی دوسری اور پاکستان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین 2015-16 میں آرمی نے گولڈ میڈلز کے دوڑ میں پہلی ،واپڈا نے دوسری اور پاکستان آرمی گرین نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی جناح سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ہال میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پیٹرو لیم شاہد خاقان عباسی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اور پاکستان آرمی ریڈکے کپتان کو پہلی پوزیشن ۔

دوسری پوزیشن پر پاکستان واپڈا،تیسری پوزیشن پر پاکستان آرمی گرین کے کپتان کو ٹرافیاں دیں اور کھلاڑیوں میں گولڈ ،سلور،اور کانسی کے میڈل تقسیم کیئے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹرو لیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اسلام آباد شہر کوبڑے ایونٹ کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

امیدکرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی ایونٹ کے شرکا ء اس خوبصورت کھیل اسلام آباد کے خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اعلیٰ سطح پر کھیلوں کو ترجیح دیتی ہے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے مستقبل کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی طاقت سے ہم دنیا کے ساتھ چل کر برادشت کی حوصلہ افزائی کریں گے اور دنیا کو پاکستان کا اچھا تاثر اور بہترین چہرہ دکھا ئیں گے اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں بلند کریں گے ۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے لیفٹینٹ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے اسلام آباد اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے نیک نیتی ۔لگن اور مخلصی ہو کر بغیر کسی غرض کے دوستانہ نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین شپ 2015 کا ایک خوبصورت ایونٹ آرگنائز کیا جس میں تمام منتظمین نے گرم جوشی سے اس ایونٹ میں کھیل کے ایک ایک لمحہ کو پیش کرنے کیلئے خوب محنت سے کام لیا اور اس پروگرام کوشاندار اختتام تک پہنچایا ۔

یقینا تائیکوانڈو سے پیار کرنے والے اور اس میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ہمارے مہمانان گرامی کے ذہنوں اور دلوں اس کی یادیں ہمیشہ تازی رہیں گی اور یہی ہماری اولین ترجیح اور خواہش ہے تاکہ یہ کھیل ملک کو نے کونے میں کھیلا جائے اور اس کھیل کو پسند کرنے وار دیکھنے والوں کی تعداد میں ترقی ہو انہوں نے تمام کھلاڑیوں آفیشلز اور اپنے مہماناں خصوصی ڈاکٹر سونگ جانگ ہاؤ،مہمان خصوصی کورین ایمبسیڈرجناب ڈاکٹر سونگ جانگ ہاؤ،مہمان خصوصی ڈایریکٹر سپورٹس پاکستان آرمی بریگیڈیئر غلام جیلانی،مہماں خصوصی زونل سیلز مینجر اینگروفوڈز کی تقریب میں شرکت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

نیشنل تائیکوانڈو چیمپئین 2015/16 میں 450 سے زائد مرد و خواتین تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں جن کی عمر زیادہ ترنے 34مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کی جن مین مقامی تائیکوانڈو نیشنل اور انٹر نیشنل آفیشلز امپائرز ریفری ،سکورربھی شامل ہیں۔پاکستان آرمی ریڈ نے تمام کیٹگریز میں شرکت کرتے ہوئے67 7 پوائنٹ کے ساتھ 27 گولڈ۔2سلور۔3 براونزمیڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

پاکستان واپڈا نے 304 پوائنٹ کے ساتھ 2 گولڈ ،7 سلور،16 براونز،میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان آرمی گرین نے 235 پوائنٹ کے ساتھ1گولڈ،9 سلور،6 براونزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان ریلوے نے09 2 پوائنٹ کے ساتھ2 گولڈ،9سلور،10 براونز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے112 پوائنٹ کے ساتھ1 گولڈ3سلور،5براونز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی پا کستان آرمی کی خاتون کھلاڑی مہرالنساء نے پمزے کیٹگری میں4 گولڈ میڈل حاصل کیئے اسی طرح راشد نے4 گولڈ میڈل حاصل کیئے ،فائٹنگ میں ناجیہ خان نے2 گولڈ میڈل ۔رادھا نے 2 گولڈ میڈل حاصل کیئے