پشاور : ائیر بیس پر دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن اسفند شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 12:06

پشاور : ائیر بیس پر دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن اسفند شہید، ڈی جی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور ائیر بیس پر دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے کیپٹن اسفند شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اسفند یار بخاری جناح ونگ کے کمانڈر تھے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی دستی کی قیادت کر رہے تھے. فرنٹ لائن پر فوجی دستوں کی قیادت کرتے ہوئے کیپٹن اسفند نے جام شہادت نوش کیا.

کیپٹن اسفند یار بخاری 14اگست 1988 کو پیدا ہوئے. کیپٹن اسفند کو 118ویں لانگ کورس میں کاکول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن اسفند یار کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وار ٹیکٹکس میڈل بھی دیا گیا تھا۔کیپٹن اسفند یار شہید کا تعلق جناح ونگ سے تھا، کیپٹن اسفند یار شہید جناح ونگ 48 اینٹری کے ونگ کمانڈر بھی تھے، کیپٹن اسفند یار شہید نے پنجاب انڈر19 ہاکی ٹیم کی جانب سے میچ بھی کھیلے۔

متعلقہ عنوان :