رواں سال میری تین فلمیں پرائز آف آنر ، بھائی وانٹڈ اور فسٹ لوریلیز ہوں گی ‘ سید نور

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:15

رواں سال میری تین فلمیں پرائز آف آنر ، بھائی وانٹڈ اور فسٹ لوریلیز ہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار سید نور نے کہاہے کہ میرا فلم اکیڈمی بنانے کابنیادی مقصد نئے فنکاروں کو اداکاری کی بنیادی تعلیم اور شعور اجاگرکرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں ہماری انڈسٹری کو نئے ٹیلنٹ کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شوبزمیں نئے چہروں کی آمد سے ایک خوشگوار مقابلے کی فضا قائم ہوگئی ہے ۔

اس سال میری تین نئی فلمیں ریلیز ہوگی جن میں پرائز آف آنر ، بھائی وانٹڈ اور فسٹ لوشامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاک افواج کو لازوال قربانیوں پر اسلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔خداسے دعا ہے کہ ملک میں جلد از جلد امن قائم ہو جبکہ عوام کو بھی چاہیے کہ اپنے ارد گرد گلی محلوں اور مشکوک افراد پرنظر رکھیں ۔