بڈھ بیر ائیر بیس حملہ،دہشت گرد 2 مقامات سے داخل ہوئے اور دستی بموں سے حملہ کیا ،عینی شاہدین

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:37

بڈھ بیر ائیر بیس حملہ،دہشت گرد 2 مقامات سے داخل ہوئے اور دستی بموں سے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پشاور کے علاقے بڈھ بیر ائیر بیس کے حملے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ دہشت گردوں نے گنجان کے علاقے سے 2 مقامات ائیر بیس پر داخل ہوئے اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھتے گئے،تفصیلات کے مطابق ایک عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک درجن سے زائد دہشت گرد وں نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے اور سفید رنگ کی پک اپ گاڑی میں سوار ہوکر آئے ہیں اور گنجان علاقے کے دومقامات سے ائیر بیس کے گیٹ میں داخل ہوئے اور دستی بموں کا استعال کرتے ہوئے آگے بڑھتے گئے،عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں میں 2 دہشت گرد پک اپ گاڑی کے قریب موجود رہے تاہم سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :