کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکا کو دیدی گئی، ٹورنامنٹ اگلے سال جون میں کھیلا جائیگا

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:46

کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکا کو دیدی گئی، ٹورنامنٹ ..

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) براعظم امریکا کی تمام فٹ بال ایسوسی ایشنوں نیآئندہ سال کے کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکا کو دیدی ہے۔ ٹورنامنٹ اگلے سال ساوٴتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر جون میں کھیلا جائیگا۔خطے کی فٹ بال فیڈریشنوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں جنوبی امریکا کی دس، شمالی، وسطی امریکا اور کریبین کے خطے سے چھے چھے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکا کو دینے کا فیصلہ امریکا کی فٹبال فیڈریشنوں کے میکسیکو سٹی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔کنفیڈریشن آف نارتھ، سنٹرل امریکا اور کریبین فٹ بال ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جورجن مینکھا کا کہنا تھا اجلاس میں شریک افراد اور منتظمین اس بات پر متفق تھے کہ صدسالہ کوپا امریکا ٹورنامنٹ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں منعقد ہو اور یہ ٹورنامنٹ انہی تاریخوں کو ہو گا جن کا پہلے اعلان کیا جا چکا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور فٹبال فیڈریشنوں کے عہدیداروں کیخلاف تحقیقات کی بنا پر ٹورنامنٹ کا انعقاد مشکوک ہو گیا تھا اور فیفا کرپشن سکینڈل کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے مقام کی تبدیلی کا امکان تھا۔