جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان پرسوں ہو گا

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:03

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ..

نئی دہلی ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بنگلور میں ہو گا جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی، پانچ ایک روزہ اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان پرسوں کیا جائے گا اور اسی روز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کا بھی چناؤ کیا جائے گا۔