پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:34

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو مزید دو میچزساڑھے چار بجے دو مختلف گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں یونائیٹڈ کلب کا مقابلہ فرائنڈز کلب سے کراچی کمپنی گراؤنڈ پر ہوگا جبکہ جناح کلب اور ایجوکیشن کلب کی ٹیموں کے درمیان ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔