برازیلی ماڈل گیزل بونچن 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:54

برازیلی ماڈل گیزل بونچن 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)امریکی میگزین ” فوربز“ نے 2015ء میں زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ برازیلی ماڈل گیزل بونچن 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما کر سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

برازیلی ماڈل بونچن گزشتہ نو برس سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ماڈلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر آنے والی کارا ڈیلونج اور ایڈریانا لیما ہیں۔ دونوں نے نوے نوے لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ہالینڈ کی دوزن کروس ہیں جنہوں نے 75 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ انیس سالہ امریکی کینڈل جینر چالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔ وہ پہلی بار فوربز کی ماڈلز کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔