عامر خان شاہ رخ اور سلمان خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:55

عامر خان شاہ رخ اور سلمان خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ بہترین گلوکار بھی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے تینوں حکمران خانز کے درمیان ناراضگیوں کا دور ختم ہوچکا ہے جس کے بعد اب ان کی دوستی گہری ہوتی جارہی ہے اور تینوں ایک دوسرے سے باہم شیروشکر ہیں جب کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بڑے اداکار ہیں ان میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اچھی گلوکاری کا بھی فن ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی اپنی اپنی خوبیاں ہیں اور میں بھی ان کی فلمیں دیکھ بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو تو شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو تیار ہوں۔