میرمرتضی بھٹوکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

جمعہ 18 ستمبر 2015 16:24

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی شہیدبھٹواورپیپلزپارٹی یوتھ شہیدبھٹوکی جانب سے میرمرتضی بھٹوکے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صوبائی جنرل سیکریٹری سیداسلم شاہ،ضلع حیدرآباد کے صدرفیاض میمن،سیدحسین شاہ،سرفرازشاہانی،نوازبلوچ کی قیادت میں کارکنان نے پریس کلب پرمظاہرہ کیا،اورسخت نعرے بازی کی اس موقع پررہنماؤں نے کہا کہ 19سالہ گزرنے کے باؤجود قائدشہیدمیرمرتضی بھٹو اورانکے ساتھیوں کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا ہے،جو کہ سرار ذیادتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے مگر حکومت اسکانوٹس نہیں لے رہی ہے ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیراعظم سے مطالباکرتے ہیں کہ شہیدمیرمرتضی بھٹوکے قاتلوں کوگرفتار کیاجائے اس موقع پراعجازسومرو،اسد نوناری،ذیداشاہ،سمیت دیگر موجود تھے۔