پشاور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی میڈیا بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 17:52

پشاور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی میڈیا بریفنگ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ پشاور ائیر بیس حملے کی تفصیلات میڈیا کو بتا دیں. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صبح 5 بجے بڈھ بیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا.13 سے 14 دہشت گرد ائیر بیس میں داخل ہوئے کیونکہ بیس سڑک کے ساتھ منسلک ہے جہاں سے عام افراد کا گزر بھی ہوتا ہے . دہشت گردوں کے گروپ نے ائیر بیس میں داخل ہونے کے لیے دو راستے منتخب کیے .

گاڑی سے اترتے ہی انہوں نے فائرنگ کی . ائیر بیس میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے جوانوں نے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا، دہشت گردوں کا ایک ایڈمنسٹریٹر جبکہ دوسرا گروپ ٹیکنیکل ایریا کی جانب بڑھا. اگلے دس منٹ میں کوئیک رسپانس فورس بھی پہنچ گئی.

(جاری ہے)

جبکہ آدھے گھنٹے تک کمانڈوز بھی وہاں موجود تھے. دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 16 نمازی جبکہ 7 وضو کرتے ہوئےلوگوں کو شہید کیا.

مسجد میں داخل ہونے والے 8 دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے وہیں جہنم واصل کر دیا گیا. دہشت گردوں کو ائیر بیس کیمپ کے 50 میٹر کے اندر محدود کر دیا گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا. دہشت گردوں کے بیس میں داخل ہوتے ہی گارڈز نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا. عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اپنے پورے زور کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں جنوبی وزیرستان کا بیشتر حصہ خالی کروالیا گیا ہے.

عاصم باجوہ نے کہا کہ ائیر بیس پر کیا گیا آپریشن افغانستان میں پلان کیا گیا اور اسے کنٹرول بھی وہیں سے کیا جا رہا تھا. حملہ آور گروپ ٹی ٹی پی ہی کا ایک گروپ ہے. انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سمیت میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے عوام کو ہر لمحہ باخبر رکھا. میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اتنی دیر بعد حملے کی کوشش کی گئی جسے بہت کامیابی سے ہم نے ناکام بنا دیا. فوری اور بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا. انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف بڈھ بیر ائیر بیس ہی تھا. عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی عوام متحد ہے جبکہ دہشت گرد درندے ہیں.

متعلقہ عنوان :