پشاور ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں افواج کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت

جمعہ 18 ستمبر 2015 18:51

پشاور ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں افواج کے تحت چلنے والے تعلیمی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) پشاور میں ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں افواج کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

پشاور میں ایئر فورس بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بڈھ بیر کے علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، اسکولوں میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مرکزی دروازے بند کردیئے گئے، پاک فضایہ اسکول اور ڈگری کالج میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔پشاور ایئر بیس پر حملے کے باعث حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں جبکہ حساس عمارتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، شہر کے داخلہ و خارجہ راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :