کراچی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی رشید گوڈیل کا بیرون ملک علاج کرانے سے معذرت

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:57

کراچی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی رشید گوڈیل کا بیرون ملک علاج کرانے سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) کراچی میں نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے رشید گوڈیل کو سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج کرانے سے معذرت کر لی۔اس سے پہلے رشید گوڈیل کا نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے رشید گوڈیل کے منہ پر لگے ٹانکے بھی اتار دیئے جبکہ انکا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں اب عید کے بعد دوبارہ معائنے کیلئے ہسپتال بلایا ہے ۔

دوسری جانب رشید گوڈیل کے صاحبزادے کی جانب سے والد کا علاج بیرون ملک کرانے کی درخواست کے جواب میں نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے رشید گوڈیل کو خط لکھا ہے کہ 1997ء میں وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہدایت کی بنیاد پر حکومت سرکاری خرچے پر کسی بھی منتخب نمائندے کو بیرون ملک بھیجنے کی مجاز نہیں ہے ۔