پاکستان سپر لیگ کا قطر سے عرب امارات منتقل ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 20:04

پاکستان سپر لیگ کا قطر سے عرب امارات منتقل ہونے کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ کا قطر سے عرب امارات منتقل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے منسلق ایک کالم نگار کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اگلے سال فروری میں ہونے والی پاکستان کی پہلی کرکٹ سپر لیگ کا قطر سے عرب امارات منتقل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عرب امارات کرکٹ انتظامیہ کے مابین معاملات طے کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سپر لیگ عرب امارات میں منعقد کروانے میں دلچسپی رکھتا تھا تاہم اس حوالے سے معاملات طے نہ ہو پائے تھے۔