ایک یوٹرن جس نے خاتون کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 22:02

ایک یوٹرن جس نے خاتون کی جان لے لی

انڈونیشیاء(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) انڈونیشیاء میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاء میں پیش آنے والے کار کے ایک افسوسناک حادثے میں ایک 40 سالہ خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون اپنے 20 سالہ ڈرائیور کے ہمراہ اپنی کار میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے سڑک پر غلط فہمی کے باعث غلط جگہ سے یوٹرن لے لیا جس کے باعث ان کی کار ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کے باعث 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 40 سالہ خاتون اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھیں۔