بیٹی کو غیر ضروری سرجریوں کیلئے مجبور کرنے والی خاتون گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 22:09

بیٹی کو غیر ضروری سرجریوں کیلئے مجبور کرنے والی خاتون گرفتار

سسکس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) ایک خاتون کو اپنی بیٹی کو غیر ضروری سرجریوں کیلئے مجبور کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر سسکس میں اپنی بیٹی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون اپنی 7 سالہ بیٹی کی کئی غیر ضروری سرجریاں کروا چکی تھیں اور مزید کئی غیر ضروری سرجریاں کروانے کا ارادہ رکھتی تھیں تاہم اس سے قبل ہی انہیں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کی بیٹی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ وہ مکمل طور پر تندرست ہیں اور کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں ہے۔