ن لیگ کی صوبائی حکومت نے بے روزگاری ، ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور اقرباء پروری کوفروغ دیا، غیر قانو نی طور پر پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین کیپٹن (ر) سکندر کو تعینات کر دیا

پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کابیان

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سو دنوں کے کارناموں میں ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے بے روزگاری ، ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور اقرباء پروری کے علاوہ غیر قانو نی طور پر پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین کپٹن (ر) سکندر کو تعینات کر دیا ، کپٹن سکندرکو بطور پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین نامزد کرنا غیر قانونی ہے قانون اور آئین کے مطابق پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین قائد حزب اختلاف ہوتا ہے لیکن نہیں معلوم ن لیگ کس راستے پر عمل پیرا ہے ، ن لیگ کو کسی صورت من ما نی کرنے نہیں دیں گے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ او ر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے باعزت افراد کو ن لیگکے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں ن لیگ کے کارکن اپنی حدور پار نہ کریں ماحول کو خراب کرنے کی کسی صورت انہیں ازجات نہیں دی جائے گی ، کپٹن سکندر کا تقرر غیر قانونی ہے پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین سپیکر کی ایماء پر نہیں بنایا جا سکتا ، رول آف بزنس کے اندر رہتے ہوئے کام کیا جائے ، ، یہ عہدہ قائد حزب اختلاف کو ملنا چاہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی سو دنوں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے ن لیگ نے ان سو دنوں میں عوام کو لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ، ن لیگ کے لیے کسی صورت میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکز اپنے عہدوں کی پرواء کیے بغیر ن لیگ کے منفی اقدامات کو عوام کے سامنے لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،