خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 10:56

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015) : خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 16 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح خفیہ اطلاع پر خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فورسزنے فضائی کارروائی کی جس سے 16 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے 4ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :