میری خدمات پہلے بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے تھی ،اب بھی حاضر ہوں ‘ اداکارہ ریشم
ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء ) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ سینئر ادکارہ عظمی گیلانی ، روحی بانو اور خالدہ ریاست میری پسندیدہ اداکارائیں ہیں جن کو دیکھ کر میں نے اداکاری شروع کی ،تینوں اداکارائیں پاکستانی ٹی وی تاریخ کا سنہری حصہ ہے جن کے بغیر پی ٹی وی کی تاریخ بھی مکمل نہیں ہوسکتی ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ میں لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ کا م کر کے کچھ نہ کچھ سیکھوں ان سینئر اداکاروں کو ٹی وی ڈراموں میں دیکھ کر میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ روحانی طور ر میں ان کو اپنے استاتذہ کا درجہ دیتی ہوں ۔
ریشم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں شان او رمعمر رانا کیساتھ سب سے زیادہ کام کیا ہے اور ان دونوں اداکاروں کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہورہی ہے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اوراب مجھے امید ہے کہ فلم انڈسٹری آئندہ دو تین سالوں میں دوبارہ اپنے پاؤں پے کھڑی ہوجائے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ میری خدمات پہلے بھی فلم انڈسٹری کیلئے تھی اور اب بھی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے حاضر ہوں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.