دبئی : شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:53

دبئی : شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد کے بیٹے شیخ راشد چونتیس سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ان کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چونتیس سالہ شیخ راشد بن محمد بن راشد آل مکتوم کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ، وہ متحدہ عرب امارات کے امیر وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد کے بائیس بچوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔وہ سپورٹس میں گہری دلچسپی رکھتے اور کئی کمپنیوں کے مالک تھے ، شیخ راشد اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے عرب کے دلکش چہرے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے تھے۔