پشاور : بڈھ بیرائیر بیس حملہ، دہشتگردوں کی زیر استعمال گاڑی کے مالک اور ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:31

پشاور : بڈھ بیرائیر بیس حملہ، دہشتگردوں کی زیر استعمال گاڑی کے مالک ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015 ء) : رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر ایئربیس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک آصف اور کار ڈیلر اکمل کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ احمدپورلمہ میں پولیس اورحساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بڈھ بیر ایئربیس پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق کار بیچنے والے ڈیلراکمل کوبھی صادق آباد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونیوالے آصف نے گاڑی اپنے بہنوئی کو میرانشاہ میں فروخت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :