جرمن فٹ بال لیگ ، مینز فائیو نے ہوفن ہائم کو 1-3 سے شکست دے دی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 14:59

جرمن فٹ بال لیگ ، مینز فائیو نے ہوفن ہائم کو 1-3 سے شکست دے دی

فرینکفرٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19ستمبر ۔2015ء ) جرمن فٹ بال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ہوفن ہائم اور مینز فائیو کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ ہوفن ہائم کی جانب سے جوناتھن شمیڈ نے 13ویں منٹ میں شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی ۔ حریف ٹیم نے بھی ہمت نہ ہاری اور صرف 5 منٹ بعد ہی یونس مالی کے گول کی مدد سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابرکر دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی ۔ میچ کے دوسرے ہاف میں یونس مالی نے ہی یکے بعد دیگرے 2 گول داغ کر نہ صرف ہوفن ہائم کوتگنی کا ناچ نچایا بلکہ شاندار ہیٹرک کی مدد سے اپنی ٹیم کو میچ 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے جتوا دیا ۔ اس کامیابی نے فاتح ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن دلوا دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :