ڈیرہ اسماعیل خان؛خانہ بدوشوں کی ٹریکٹرٹرالی حادثہ کاشکار‘نوافرادجاں بحق

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان؛خانہ بدوشوں کی ٹریکٹرٹرالی حادثہ کاشکار‘نوافرادجاں ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)خانہ بدوشوں کی ٹریکٹرٹرالی حادثہ کاشکارہو گئی جس سے تین خواتین‘چاربچیوں اوردوبچوں سمیت نوافرادجاں بحق جبکہ ایک خاتون کوزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرماکی آمدسے قبل ہی افغان کوچی خانہ بدوش پہاڑی علاقوں سے زمینی علاقوں کی طرف منتقل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں واناسے آنیوالاایک کوچی خاندان جوتھانہ پہاڑپورپولیس کی حدودمیں واقع اعوان والانالہ کے قریب مارجنل بندسے کچے کے علاقے جارہاتھاکہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورسے مارجنل بندکے اوپرنہ چڑھ سکی اوربے قابوہوکرالٹ گئی۔جس سے ٹریکٹرٹرالی میں موجودخانہ بدوش خاندان کی تین خواتین‘چاربچیوں اوردوبچوں سمیت نوافرادموقع پرہی دم توڑگئے جبکہ ایک خاتون کوشدیدزخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیاگیا۔ٹریکٹرٹرالی میں موجوددوافرادنے ٹرالی سے چھلانگ لگاکرمحفوظ رہے۔تدفین کیلئے نعشوں کوسیدووالی میں مقیم کوچی خانہ بدوشوں کے عزیزواقارب کے حوالے کردیاگیا۔