آسٹریلیا میں ڈاک کی 40 برس بعد وصولی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 21:36

آسٹریلیا میں ڈاک کی 40 برس بعد وصولی
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) آسٹریلیا میں پیش آںے والے انوکھے واقعے میں ڈاک کی 40 برس بعد وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک انوکھی ڈاک کی داستان سامنے آئی ہے۔ شہر کے مقامی ٹینس کلب کو گزشتہ دنوں ڈاکیے جانب سے ایک عجیب و غریب ڈاک موصول ہوئی جس کی حالت کافی خراب تھی۔

(جاری ہے)

یہ ڈاک ٹینس کلب کے پتے پر 40 برس قبل کی گئی تھی تاہم آسٹریلیا پوسٹ کے دفتر میں گم ہوجانے کے باعث یہ پتے پر پہنچائی نہ جا سکی تھی۔

اب 40 برس کے بعد ڈاک ملنے کے بعد آسٹریلیا پوسٹ کی جانب سے اس کی منزل پر پہنچا دیا گیاہے۔ 40 برس بعد ڈاک کے وصول ہونے پر ٹینس کلب کے لوگوں کی جانب سے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا گیاہے۔ کلب کی جانب سے ڈاک میں موجود پوسٹرز کو اپنی 50 ویں سالگرہ پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :