آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بالا آخر انصاف مل گیا ،پلاٹ معاملہ حل

پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ سے فراڈ کیے جانے والی رقم کی ڈیفس کے پراپرٹی ڈیلر سے ریکوری کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:21

آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بالا آخر انصاف مل گیا ،پلاٹ معاملہ حل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بالا آخر انصاف مل گیا ،پنجاب پولیس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ سے فراڈ کیے جانے والی رقم کی ڈیفس کے پراپرٹی ڈیلر سے ریکوری کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد حفیط کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور پنجاب پولیس نے ان کے ساتھ فراڈ کی تلافی کر دی ہے جس پر وہ زیراعلیٰ اور پنجاب پولیس حکام کے نہایت شکر گزار ہیں۔

پولیس نے ملزم سے پچاس لاکھ روپے نقد جبکہ 2کروڑ روپے کے چیک وصول کر کے محمد حفیظ کے حوالے کر دیئے ہیں۔محمد حفیظ نے ڈیفنس کے ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور انصاف میں تاخیر پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سے درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو قانون کے مطابق فوری طور پرمحمد حفیظ کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ `

متعلقہ عنوان :