بڈھ بیر ائیر بیس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حوالے سے دلچسپ رپورٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:12

بڈھ بیر ائیر بیس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حوالے سے دلچسپ ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے پشاور میں پاک فضائیہ کی بڈھ بیر ائیر بیس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کے متعدد جوانوں سمیت کئی شہری شہید ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے آج ہم اپنے قارئین کیلئے بڈھ بیر ائیر بیس کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔ بڈھ بیر ائیر بیس کا افتتاح جنرل ایوب خان کی جانب سے 17 جنوری 1969 کو کیا گیا تھا۔

اس ائیر بیس نے عالمی شہرت اس وقت حاصل کی جب 1960 میں روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کے جاسوس طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ روس نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی جاسوس طیارہ پاکستانی کی بڈھ بیر ائیر بیس سے اڑ کر روس گیا تھا جبکہ اسی ائیر بیس سے اس وقت کی سویت یونین کی ریڈیو ٹرانسمیشن کی بھی جاسوسی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں 70 کی دہائی تک اس ائیر بیس کو غیر فعال رکھا گیا تھا۔ تاہم 70 کی دہائی آخر میں افغان جنگ شروع ہونے کے بعد اس ائیر بیس کو سویت آرمی کیخلاف جنگ کیلئے افغان مجاہدین کو تربیت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔اب دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ اور پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث یہ ائیر بیس جیو اسٹریٹیجک اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ ائیر بیس مین جدید ترین سہولیات موجود ہیں اور اسے فضائیہ کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے رہائش کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ائیر بیس معروف قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے جسے دہشت گردوں کی جانب سے بفر زون کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔