سری لنکن کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ٹیم جلد وننگ ٹریک پر آجائے گی، جیروم جائے رتنے

اتوار 20 ستمبر 2015 13:15

سری لنکن کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ٹیم جلد وننگ ٹریک پر آجائے گی، جیروم ..

کولمبو ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ جیروم جائے رتنے نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے کیونکہ آئی لینڈرز فیلڈنگ کے لحاظ سے بہت کمزرو ہیں۔ سری لنکا نے رواں ماہ کے شروع میں مارون اتاپتو کے مستعفی ہونے کے بعد جائے رتنے کو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے سخت محنت سے اپنی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنایا ہے تاہم ہماری ٹیم ان سب سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا جائے وردنے اور کمار سنگاکارا ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ان کے جانے سے ٹیم بہت کمزور ہوگئی ہے۔ جائے رتنے نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں تاہم ان میں تجربے کی کمی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ٹیم وننگ ٹریک پر آجائے گی۔