کیلیفورنیا میں لگی آگ کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار کے قریب مکانات تباہ

اتوار 20 ستمبر 2015 13:43

کیلیفورنیا میں لگی آگ کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار کے قریب مکانات ..

واشنگٹن ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار کے قریب مکانات تباہ ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کے شمالی علاقے میں دو مقامات پر جنگلات میں لگنے والی آگ سے وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر ایک ہزار کے قریب مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں اور علاقے میں تباہی کے حوالے سے جائزہ رپورٹیں مرتب کی جارہی ہیں۔ آگ نے 110 مربع میل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 6 ہزار 400 کے قریب مکانات اور تنصیبات کو خطرات درپیش ہیں۔