بھارتی کر کٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا

اتوار 20 ستمبر 2015 16:14

بھارتی کر کٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) بھارتی کر کٹ بورڈ نے جنوبی آفریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے،مہندرا سنگھ دھونی کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتا ن مقرر کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی،5ون ڈے اور 4ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 2اکتوبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کر کٹ بورڈ نے جنوبی آفریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے،مہندرا سنگھ دھونی کو دونوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی کپتان ،شیکھر دھون،روہت شرما ،ویرات کوہلی ،سریش رائنا،اجنکیا ریہانے ،سٹورٹ بنی ،امبت رائیڈو،روندرا ایشون ،اکشار پٹیل ،ہر بھجن سنگھ ،بھو نیشور کمار ،موہت شرما،امت مشرا اور اراوند شام ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں مہندرا سنگھ دھونی کپتان،شیکھر دھون،روہت شرما ،ویرات کوہلی،امبت رائیڈو،سریش رائنا،اجنکیا ریہانے ،سٹورٹ بنی،رویندرا ایشون ،اکشارپٹیل ،گر کیرات مان ،امت مشرا،بھو نیشور کمار ،موہت شرمااور امیش یادو شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی،5ون ڈے اور 4ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 2اکتوبر،دوسرا 5 اور تیسراٹی ٹوئنٹی 8اکتوبر کو کھیلا جائے گا،پہلا ون ڈے 11اکتوبر ،دوسرا 14،تیسرا 18،چوتھا 22،پانچواں اور آخری ون ڈے25اکتوبر کو کھیلا جائے گا،4ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4نومبر ،دوسرا 13نومبر ،تیسرا24نومبر جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 2دسمبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :