ڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اتر آئے ہیں‘ رانا مشہود کا چیئرمین نیب کوخط،کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا ،میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ،قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں‘ وزیر تعلیم

اتوار 20 ستمبر 2015 21:33

ڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اتر آئے ہیں‘ رانا مشہود کا چیئرمین نیب کوخط،کوئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو ڈی جی نیب پنجاب میجر (ر) سید برہان علی کیخلاف خط ارسال کر دیا ۔رانا مشہود کی طرف سے ارسال کئے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہڈی جی نیب پنجاب ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا پھر ڈی جی نیب کس بنیاد پر مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا نیب رولز اجازت دیتے ہیں کہ بغیر ثبوت کے کسی کو چارج شیٹ کیا جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ اس مہم کے ذریعے میری شہرت کو نقصان پہنچایاگیا ہے اور میں اس پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔