بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا چل بسے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 20 ستمبر 2015 21:57

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا چل بسے

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2015ء) بورڈ آف کنٹرول فورکرکٹ انڈیا کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے چل بسے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگ موہن ڈالمیا کو 2 روز قبل سینے میں کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

جگ موہن ڈالمیا 36 سال سے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ تھے جب کہ وہ 3 سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بھی رہے ۔

متعلقہ عنوان :