احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع کردی

پیر 21 ستمبر 2015 11:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو نیب حکام نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب کی طرف سے عدالت سے ملزم کے مزید جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ اکتوبر تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :