نوجوان اچھا کھلاڑی بننے کیلیے فاسٹ فوڈ سے دور رہیں، ثانیہ مرزا

پیر 21 ستمبر 2015 12:27

نوجوان اچھا کھلاڑی بننے کیلیے فاسٹ فوڈ سے دور رہیں، ثانیہ مرزا

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نوجوان کھلاڑیوں کو فاسٹ فوڈ سے کوسوں دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ بنگلور میں سپورٹس مصنوعات بنانے والی کمپنی کے آؤٹ لٹ کے افتتاح کے موقع پر ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اچھا کھلاڑی بننا ہے تو چٹخارے دار چیزوں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود فاسٹ فوڈ سے گریز کرتی ہیں اور اسی لیے چاکلیٹ نہیں کھاتیں ، وہ صرف اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ اگر اگر آپ کو فٹ رہنا ہے تو پھر ہر مزیدار چیز سے محروم رہنا ہوگا ۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تب دن میں 6 گھنٹے پریکٹس کرتی تھی لیکن اب بڑھتی عمر اور جوڑوں میں تکلیف کے باعث کم کرپاتی ہیں تاہم اس کے باوجود آف سیزن میں روزانہ میں 4 گھنٹے پریکٹس ضرور کرتی ہیں ۔ اس موقع پر بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے بھی فاسٹ فوڈ کو کھلاڑیوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو احساس ہونا چاہیے کہ کھلاڑی کیا کیا قربانیاں دیتے ہیں ۔