سنسنی سے بھرپور فلم”لندن ہیز فالن“آیندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی

پیر 21 ستمبر 2015 13:57

سنسنی سے بھرپور فلم”لندن ہیز فالن“آیندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے ..

لندناُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ءہالی ووڈایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم”لندن ہیز فالن“آیندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی ۔معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم"لندن ہیز فالن"کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔2013میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی ایکشن تھرلر فلم" اولمپس ہیز فالن"کے سیکوئل"لندن ہیز فالن"کے ہدایتکار بابک نجافی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اورآرون ایکہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر اپنی صلاحتیوں کے جوہر دیکھائیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں شارلٹ ریلے ، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی شامل ہیں۔مارک گِل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ پروڈکشن کی کہانی برطانوی وزیر اعظم کی پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے، جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کووزیر اعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کوقتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا پتا چلتا ہے۔فلم اگلے سال 6مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔