پی پی نے سات سالوں میں سندھ اور سانگھڑ کی عوام کو کچھ نہیں دیا ،سعید خان نظامانی

پیر 21 ستمبر 2015 16:12

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء)بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے چک نمبر دو پٹھان میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے سعید خان نظامانی ۔

(جاری ہے)

دلبر خان نظامانی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظفر حیات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سعید خان نظامانی کا کہنا تھا کہ ضلع سانگھڑ میں ہمیشہ پیر صاحب پاگاڑہ کے نامزدہ امیدواروں نے ہی ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے سات سالوں میں سندھ اور سانگھڑ کی عوام کو کچھ نہیں دیا پی پی نے لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا پی پی نے بھٹو منشور کو ختم کرکے قومی دولت کو لوٹنے کا منشور بنادیا ہے پی پی نے روٹی کپڑا اور مکان کا منشور چھوڑ کر قومی دولت کو لوٹ کر امریکہ و دیگر ممالک میں محفوظ بنانے کا منشور بنالیا ہے پی پی کے وزیر اور ممبران اغوا برائے تاوان میں ملوث ہو رہے شکارپور کے ایم پی اے کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا تو مقامی ایس پی کی یعقین دہانی کے بعد ایم پی اے نے اغوا میں ملوث سات افراد رینجرس کے حوالے کئے سرجیل انعام میمن کا منیجر جو اس کے لئے دولت جمع کرتا تھا آج اغوا کی رقم لینے کے الزام میں جیل میں ہے سندھ پولیس اس وقت پی پی کے ممبران کی نوکری کرنے میں ملوث ہے پی پی کا اب یہ منشور ہے سانگھڑ میں ٹنڈوآدم سے آنے والے لیڈر سانگھڑ میں اغوا درانے دھمکانے اور پویس کے ساتھ ملکر ایف آئی اے درج کرنے کی سیاست میں ملوث ہیں

پولیس کے ایس ایچ اوز بھی اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں فنکشنل کا کوئی بھی ممبر پولیس کا سہرا نہیں لیا ہوگا سندھ کے تمام ادارے پی پی کی قیادت نے تباہ کردیا ہے کرپشن کی نظر کر دی ہیں فنکشنل کے ممبران سندھ اسمبلی کو ایک روپیہ کی بھی ترقیاتی مد میں نہیں دیا ہارے ہوئے ممبران کو کروڑوں روپے ترقیاتی مد میں دیکر جیتے ہوئے ممبران کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے پیر صاحب کے مجاہدین میں کوئی بھی نسل و رنگ کا فرق نہیں ہے پیر صاحب کے مجاہد ہی سانگھڑ سے جیت کر کامیاب ہونے کے بعد عوام کو بنیادی سہولت فراہم کریں گئے فنکشنل کے ممبران نے کھبی نوکریاں فروخت نہیں کی نہ ہی کھبی کرپشن کی ہے اب پی پی سے حساب کتاب لینے کا ٹائم آگیا ہے بلدیاتی الیکشن میں پی پی کو شکست دیکر ان سے عوام کے سے زیادتی کا حساب لیا جائے گا دلبر خان نظامانی کا کہنا تھا کہ فنکشنل نے پہلے بھی سانگھڑ میں کام کروائے تھے اب بھی فنکشنل ہی ضلع میں ترقیاتی کام کروائے گئی پی پی کی سانس آخری مرحلوں میں ہیں پی پی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کردے گئی فنکشنل ان کو میدان خالی چھوڑ کر بھاگنے نہیں دیگئی