پشاور پولیس کا ایک اور کارنامہ ، جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کا سراغ لگا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 ستمبر 2015 16:54

پشاور پولیس کا ایک اور کارنامہ ، جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کا سراغ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 ستمبر 2015 ء) : پشاور پولیس کے چرچے دوسرے صوبوں میں بھی عام ہوتے جا رہے ہیں. پشاور پولیس اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہی ہے.

(جاری ہے)

حال ہی میں پشاور پولیس نے کارروائی کر کے جعلی کرنسی بنانے والے ایک گرو کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے تلاش کے دوران 50 لاکھ کی پاکستان کرنسی، 4 سو جعلی امریکی ڈالر اور جعلی افغان کرنسی بھی بر آمد کر لی. جبکہ مکان میں موجود تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا.

متعلقہ عنوان :